28 مئی 2014 - 14:33
 امریکی سینیٹ کے نمائندے کی سعودی ولی عھد سے ملاقات

امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ نے ریاض میں سعودی عرب کے ولی عھد سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ میننڈز نے پیر کے دن سعودی ولی عھد سے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائي مسائل پر گفتگو کی۔ امریکی سینیٹر سعودی وزیر خارجہ سعودی الفیصل سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئي ہیں۔ واضح رہے عراقی پارلیمنٹ کے رکن یاسین مجید نے کہا تھا کہ سعودی عرب علاقے کے ملکوں کےخلاف امریکہ کی سازشوں پر عمل کررہا ہے اور آل سعود نے اپنے دشمنانہ اقدامات سے علاقے میں بدامنی پھیلا رکھی ہے۔ واضح رہے سعودی عرب نے امریکہ کے اشاروں پر عمل کرتے ہوئے عراق و شام کی طرف ہزاروں دہشتگرد روانہ کئے ہیں اور بھرپور طرح سے ان کی مالی اور فوجی حمایت کررہا ہے۔

.......

/169